ڈاکٹروں نے کمال کردکھایا، بچے کا کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا

شائع شدہ تاریخ 02 ستمبر, 2026
ڈاکٹروں-نے-کمال-کردکھایا،-بچے-کا-کٹا-ہوا-ہاتھ-دوبارہ-جوڑ-دیا

یہ طبی کارنامہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹروں نے انجام دیا، جہاں جہلم کے رہائشی پانچ سالہ بچے کو اس تشویشناک حالت میں لایا گیا کہ اس کا ہاتھ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو چکا تھا۔

متاثرہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے کٹ کر جسم سے مکمل طور پر الگ ہو گیا تھا۔ بچے کا معائنہ کرنے کے بعد شعبہ پلاسٹک سرجری کے ڈاکٹرطیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

ماہرین کی ٹیم نے پیچیدہ ری پلانٹیشن سرجری کی. مائیکرو ویسکیولر سرجری کے ذریعے کٹے ہوئے ہاتھ کی خون کی شریانیں اور رگیں بحال کیں۔ کامیاب سرجری کے بعد بچے کے ہاتھ میں خون کی روانی بحال ہوگئی۔

ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی کے ساتھ ایسا حادثہ ہو تو اس کے کٹے ہوئے عضو براہ راست برف پر رکھنے کے بجائے صاف پلاسٹک بیگ میں محفوظ کیا جائے. پلاسٹک بیگ کو برف والے دوسرے برتن میں رکھ کر مریض کو فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔