لارڈز ٹیسٹ میں شکست، رضوان اور امام الحق کی وطن واپسی کا فیصلہ

شائع شدہ تاریخ 31 اگست, 2026
لارڈز-ٹیسٹ-میں-شکست،-رضوان-اور-امام-الحق-کی-وطن-واپسی-کا-فیصلہ

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست اور3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں ناکامی کے بعد لندن میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی ہنگامی بنیادوں پر میٹنگ منعقد ہوئی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر بڑے فیصلوں کی بازگشت ہے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان جو لیڈز ٹیسٹ کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی غیر ذمہ دارانہ انداز میں اپنی وکٹ گنوا کر پویلین لوٹے ،ان کے ساتھ بورڈ نے اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع  کے مطابق امام الحق کی انجری پر بورڈ نے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برمنگھم میں 9 ستمبر سے شروع ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  صائم ایوب اور عرفات منہاس کو برمنگھم ٹیسٹ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 16 برس بعد لارڈز کے میدان میں شکست ہوئی اور انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔