جوس بٹلر نے ٹی 20 کرکٹ کا بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

شائع شدہ تاریخ 06 اگست, 2026
جوس-بٹلر-نے-ٹی-20-کرکٹ-کا-بڑا-عالمی-ریکارڈ-اپنے-نام-کر-لیا

دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 156 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔

اس اننگز کے بعد جوس بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی رنز 14,833 ہو گئے جو انہوں نے 492 اننگز میں بنائے۔

یوں جوس بٹلر  نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کے 14,803 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔پولارڈ نے یہ رنز 663 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں اسکور کیے۔

 اس فہرست میں ویسٹ انڈیز ہی کے سابق کرکٹر کرس گیل بھی شامل ہیں جنہوں نے 455 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 14,562 رنز اسکور کیے۔