ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ٹرمپ
شائع شدہ تاریخ 11 ستمبر, 2026
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کی بحری صلاحیت ختم کردی ہے، یقین ہے ایران جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی۔
ایران اسرائیل جنگ جو اب ایران امریکا جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، اس کے معاشی اثرات سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور تیل کی بڑھتی قیمتوں نے عالمی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ایران اب مشرق وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔ آبنائے ہرمزکوامریکا کنٹرول کررہا ہے۔ اسے اب آبنائے ٹرمپ کہنا چاہیے۔
امریکا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے، اب اسے ٹرمپ آبنائے کہنا چاہیے، جنگ میں امریکا کی فتح کے بعدت یل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔