ایران سے متعلق اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے: امریکی صدر
شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2026
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا کی ایرانی بندرگاہوں پر پابندی برقرار رہے گی، کل کچھ ہونے والا ہے،میرے خیال میں یہ بہت مثبت چیز ہوگی، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کل ایک بہت اچھی اورذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے، ہم کل صبح ایک غیرمعمولی نیوزکانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کے کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی شرط سیز فائر سے مشروط ہو گی، اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیں گے۔