ایران کے معاملے پر میرا فیصلہ درست تھا، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

شائع شدہ تاریخ 04 ستمبر, 2026
ایران-کے-معاملے-پر-میرا-فیصلہ-درست-تھا،-ٹرمپ-کا-بڑا-دعویٰ

 ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں ، اے آئی انسانیت کےخلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنےکے لیے کچھ نہ کچھ ہوگا ۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان متعدد خبروں اور آزادانہ تجزیوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے پاس ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو ’غداری‘ قرار دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ یہ خبریں سو فیصد غلط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کے تقریباً لامحدود مقدار موجود ہیں اور امریکا ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کئی معتبر امریکی نیوز ویب سائٹس نے حالیہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکا کے پاس ٹوماہاک اور پیٹریاٹ میزائل اور تھاڈ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم سمیت اپنے کچھ انتہائی طاقتور ہتھیاروں کی کمی واقع ہو رہی ہے۔