شام میں بشار الاسد دور کے مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کی باقیات تلف کرنے کا آغاز

شائع شدہ تاریخ 04 ستمبر, 2026
شام-میں-بشار-الاسد-دور-کے-مبینہ-کیمیائی-ہتھیاروں-کی-باقیات-تلف-کرنے-کا-آغاز

اقوام متحدہ کے امور تخفیفِ اسلحہ کی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ اسد دور کے خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی مبینہ باقیات تلف کرنا شروع کردی گئی ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں شام کے سفیر کا کہنا ہے کہ شام کیمیائی ہتھیار تلف کرکے دنیا اور خطے کا تحفظ کر رہا ہے۔

شام کے سفیر نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔

شامی حکام نے رواں سال کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام میں مبینہ طور پر ملوث 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ، جن میں اعلیٰ سطحی فوجی، سیاسی اور تکنیکی عہدیدار بھی شامل ہیں ۔