ایران امریکا مذاکرات، حتمی تاریخ وزیراعظم کی آمد کے بعد طے ہوگی
شائع شدہ تاریخ 16 اپریل, 2026
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین ( ایران اور امریکا) نے پاکستان کو بتا یا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکراتی عمل میں وہی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہوں نے پہلے مرحلےمیں اسلام آباد میں مذاکرات کیے تھے ۔
توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعدسے امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں خطے کے اہم ممالک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا جس کے بعد وہ قطر اور ترکیہ جائیں گے۔