انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 84 ہلاکتیں، 65 لاپتا
شائع شدہ تاریخ 28 نومبر, 2025
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کے واقعات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے جس میں اب تک 84 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 95 افراد زخمی بھی ہوئے اور 65 افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزار وں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی بُری طرح متاثر ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔