امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا، سابق وزیر دفاع
شائع شدہ تاریخ 12 ستمبر, 2026
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس عراق اور افغانستان میں جنگ کا واضح مقصد اور اینڈ گیم نہیں تھا۔
انہوں نے ٹرمپ کی ناقص پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو غلطی عراق اور افغانستان میں کی گئی، وہی ایران کے معاملے میں بھی دہرائی جا رہی ہے۔
سابق امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنگ میں فوج بھیجنے سے پہلے واضح مقصد، حکمتِ عملی اور اینڈ گیم ضروری ہے، لیکن عراق اور افغانستان میں امریکا یہ تینوں چیزیں واضح طور پر طے نہیں کرسکا۔