اضافی ٹول ٹیکس وصولی پر عدالتی حکم برقرار

شائع شدہ تاریخ 03 اگست, 2026
اضافی-ٹول-ٹیکس-وصولی-پر-عدالتی-حکم-برقرار

اضافی ٹول ٹیکس وصولی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

جسٹس ارباب نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو جواب کی کاپی مل گئی ہے؟ جس پر وکیل نے کہا جی، ابھی فراہم کی گئی ہے لیکن جواب پڑھ نہیں سکا۔

وکیل این ایچ اے کا کہنا تھا اسی طرح کا ایک اور کیس بھی زیرِ سماعت ہے، دونوں کو یکجا کردیا جائے، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر کا کہنا تھا جی، وہ ہمارے علم میں ہے، یہ دونوں الگ الگ کیسز ہیں۔

عدالت نے این ایچ اے کو بغیر ایم ٹیگ یا کم بیلنس والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصولی روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔