تازہ ترین

ٹرمپ کا مطالبہ: اسرائیل غزہ پر فوری بمباری بند کرے

Trump demands Israel immediately stop bombing Gaza

واشنگٹن (04 اکتوبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ پر فوری طور پر بمباری بند کر دے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے بیان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا دن ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا نتیجہ سامنے آتا ہے، ہمارے الفاظ ٹھوس اور حتمی ہیں، میں یرغمالیوں کا ان کے والدین کے گھر لوٹنے کا منتظر ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ بیان کی بنیاد پر، میرا ماننا ہے کہ وہ پائیدار امن کے لیے تیار ہے، اسرائیل کو فوراً غزہ پر بمباری بند کر دینی چاہیے۔

ٹرمپ نے یہ ہدایت اس وقت دی ہے جب حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر باضابطہ جواب جاری کیا ہے۔

ادھر ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے قیام امن کے لیے قطر، ترکی، سعودی عرب، اردن، مصر اور دیگر ممالک اور ان کے رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا اور حماس کے ساتھ امن معاہدے کے لیے ان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا حماس کے ساتھ امن معاہدے میں مدد پر عرب ممالک کا شکر گزار ہوں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں