تازہ ترین

سوریا کمار کو سیاسی بیان دینا مہنگا پڑ گیا

Suryakumar's political statement cost him dearly.

دبئی(25 ستمبر 2025): ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی بیان دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن میں متنازع اور سیاسی بیان بازی کے ذریعے ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت منظور کرلی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر آئی سی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن معاملےکا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے کہے تھے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی نژاد عمانی کرکٹر کو گلے لگا لیا

سوریا کمار پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا سوال ہنس کر ٹال گئے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے ای میل میں کہا پاکستان کے جمع کرائے گئے شواہد کے جائزے کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سوریا کمار یادیو نے کھیل کے مفاد کے خلاف غیر مناسب ریمارکس دیے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوریا کے خلاف جلد کارروائی کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں پاکستان سے جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں