گرین لینڈ: ٹرمپ نے نیٹو اور امریکا دونوں کو خوش رکھنے کا عندیہ دیا
شائع شدہ تاریخ 21 جنوری, 2026
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو کے پاس امریکا نہیں تو نیٹو زیادہ مضبوط نہیں، نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا، کسی شخص یا صدر نے نہیں کیا، اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق وینزویلاصدرمادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں۔
ٹیرف سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں،کیس ہارگئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں، ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے اور اب وصولیاں واپس کرنا مشکل ہوگا۔