کولمبیا: اسکول بس کھائی میں جا گری، 17 طالب علم ہلاک

شائع شدہ تاریخ 16 دسمبر, 2025
کولمبیا-اسکول-بس-کھائی-میں-جا-گری،-طالب-علم-ہلاک

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کولمبیا کے شہر Medellin میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقے میں سفر کرنے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری۔ 

رپورٹ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں17 طالب علم ہلاک ہوگئے جبکہ 20 زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق اسکول ٹرپ پر گئے بس میں سوار طلبہ ساحلی شہر ٹولو سےMedellin واپس آرہے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔