کراچی: شہری سے 25 لاکھ لوٹنے والے 2 ڈاکو مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار
شائع شدہ تاریخ 04 دسمبر, 2025
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ روز بینک سے رقم لےکر نکلنے والے آصف مرزا نامی شہری سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے تھے جنہیں ڈیفنس کے علاقے عبدالستار ایدھی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اہلکاروں نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں کو قابو کلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ابراہیم اور محمد عابد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان کے پاس سے 2 پستول، 2،موبائل فون،موٹرسائیکل، 2 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ابراہیم کے خلاف پنجاب میں ڈکیتی اور راہزنی کے 22 مقدمات درج ہیں۔