پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا آغاز گزشتہ شام رنگا رنگ تقریب سے ہوا جس میں ایونٹ کا نغمہ گانے والے معروف گلوکاروں عاصم اظہر، شے گِل اور فارس شفیع نے پرفارمنس دی۔ تقریب میں گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کے دل موہ لیے جب کہ تقریب کےآخر میں دلکش آتش بازی نے ماحول بنادیا۔ پی ایس ایل کی اس شاندار تقریب کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید کی اور کئی دیگر افراد نے اس پر میمز بھی بنا ڈالیں۔ صارفین کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں اور ملک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض مانگ رہا ہے، ان حالات کے باوجود ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایسی شاندار تقریب ہونا کچھ پلے نہیں پڑا۔ آئیے کچھ تبصروں سمیت میمز دیکھتے ہیں۔ اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر کی ٹوئٹ۔ https://twitter.com/ArslanNaseerCBA/status/1625179552355074050?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1625179552355074050%7Ctwgr%5E55323c2a4577eb06d93b0e602482e41b191dc1f7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F317809- https://twitter.com/iSabuKhan/status/1625348937048637440?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1625348937048637440%7Ctwgr%5E55323c2a4577eb06d93b0e602482e41b191dc1f7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F317809- https://twitter.com/S_O_H__A_I_L/status/1625187336823914496?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1625187336823914496%7Ctwgr%5E55323c2a4577eb06d93b0e602482e41b191dc1f7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F317809-