پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی، 5000 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ

شائع شدہ تاریخ 15 اپریل, 2026
پاکستان-اسٹاک-مارکیٹ-میں-بڑی-تیزی،-5000-پوائنٹس-کا-نمایاں-اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 634 پوائنٹس کی سظح پر بند ہوا تھا۔