تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی جان لے لی

ٹک-ٹاک-اسٹار-نے-اپنی-جان-لے-لی

18 سالہ ٹک ٹاکر دظریہ کائنٹ نوائسز المعروف ’دیی‘ نے ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔   18 سالہ ٹک ٹاکر نے آخری ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میں آپ سب کو پریشان کر رہی ہوں، یہ میری آخری پوسٹ ہے‘۔ دظریہ کائنٹ نوائسز نے خودکشی سے قبل ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ گانا گانے کے ساتھ رقص بھی کر رہی ہیں۔ دیی کے والدین نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی کی ہے، ٹک ٹاکر کی والدہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ دظریہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ خیال رہے کہ دظریہ کائنٹ نوائسز کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ 50 ہزار فالوورز ہیں۔ دظریہ کے والد رحیم اللہ نے اپنی بیٹی کی بچپن سے اب تک کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو بنا کر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے دیی کو پیار اور اسپورٹ کرنے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی فیس بک پروفائل کی تصویر بھی تبدیل کرکے اپنی اور دظریہ کی تصویر لگائی اور ساتھ میں تحریر کیا کہ ’میرا دل غم سے چُور ہے، میں یقین نہیں کر پا رہا کہ تم جا چکی ہو، کاش کہ یہ ایک مذاق ہوتا مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہے‘ ۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ کاش میری بیٹی مجھے سے اپنی پریشانی اور خودکشی کے بارے میں بات کر لیتی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں