ٹرمپ کا بڑا حکم — فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کی ہدایت
شائع شدہ تاریخ 30 اکتوبر, 2025
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔
امریکی صدر نےکہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیےکیا کیونکہ دوسرے ممالک کے پاس ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔