مصر کا عظیم الشان عجائب گھر دنیا کیلئے کھل گیا — تاریخ کے نئے دروازے وا

شائع شدہ تاریخ 03 نومبر, 2025
مصر-کا-عظیم-الشان-عجائب-گھر-دنیا-کیلئے-کھل-گیا-—-تاریخ-کے-نئے-دروازے-وا

طوطن خامن کے مقبرے سے ملنے والے نایاب زیورات سے لے کر فراعنہ مصر کے ادوار کے عظیم الشان مجسمے اور صدیوں پرانے ایک لاکھ سے زائد قدیم مصری نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا۔

مصر کے صدر عبدالفتح سیسی نے اہرام مصر کے قریب عظیم الشان عجائب خانے کا افتتاح کیا۔

120 ایکڑ پر پھیلا میوزیم فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے دوگنا بڑا ہے جب کہ منصوبے پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔