مشینی کاشت کیلئے زرعی آلات سبسڈی پر د ی جارہی ہے ،واصف خورشید
شائع شدہ تاریخ 30 دسمبر, 2019
سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے صوبہ میں مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات و مشینری سبسڈی پر فراہم کی جارہی ہے ملتان: سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے صوبہ میں مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات و مشینری سبسڈی پر فراہم کی جارہی ہے ۔ امسال گندم امدادی قیمت 1365روپے روپے فی من مقرر کی گئی ہے جبکہ گندم کے بیج پر سبسڈی والے 4لاکھ 32 ہزار 500تھیلوں کی تقسیم میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا گیا جو صرف معیار پر پورا اترنے والے کاشتکاروں کو ہی فراہم کئے گئے ۔ فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کھادوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے میں عملی کردار ادا کریں۔