پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروا حسین اور فرحان سعید کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عروا حسین اور فرحان سعید طلاق کی افواہوں کے باعث پہلے سے ہی خبروں کی شہ سرخیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور تاحال دونوں میں سے کسی نے علیحدگی کی تائید یا تردید نہیں کی۔ https://www.instagram.com/reel/Cllskk4oYmx/?utm_source=ig_embed&ig_rid=423573df-91fd-4976-bef5-2b1cfc0dd007 دوسری جانب عروا حسین اور فرحان سعید کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ طلاق کی افواہیں جھوٹی ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک ساتھ فلم کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عروا حسین اور فرحان سعید کی شادی 2016 میں ہوئی۔ گزشتہ برس دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور دونوں کی جانب سے اس کی کوئی تردید یا تردید نہیں ہوئی۔ فرحان سعید یا عروا حسین میں سے کسی نے اپنی علیحدگی یا شادی کا رشتہ جاری رکھنے کے متعلق کوئی بات نہیں کی تاہم دونوں نئی فلم ٹچ بٹن میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جس پر سوشل میڈیا صارفین میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔