عراقی کردستان کی خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، گیس سپلائی معطل

شائع شدہ تاریخ 27 نومبر, 2025
عراقی-کردستان-کی-خور-مور-گیس-فیلڈ-پر-ڈرون-حملہ،-گیس-سپلائی-معطل

خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد عراق کے کردستان علاقے میں پاور اسٹیشنز کو گیس سپلائی روک دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا  اور نقصان کے جائزے کا عمل جاری ہے۔

وزارت قدرتی وسائل اور بجلی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔