طالبات کو اپنے دفاع کیلئے مارشل آرٹ جیسی گیمز میں بھرپور حصہ لینا چاہیے : منصور اکبر کنڈی

شائع شدہ تاریخ 18 جنوری, 2020
طالبات-کو-اپنے-دفاع-کیلئے-مارشل-آرٹ-جیسی-گیمز-میں-بھرپور-حصہ-لینا-چاہیے-:-منصور-اکبر-کنڈی

انٹرکالجیٹ تیکوانڈو گرلز چیمپین شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر کنڈی نے کہا ملتان: انٹرکالجیٹ تیکوانڈو گرلز چیمپین شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر کنڈی نے کہا ماضی میں جسمانی ورزش اور صحت پرور کھیل ہوتے تھے آج ان کی جگہ مارشل آرٹ نے لے لی ہے ،جو طالبات روایتی کھیلوں کی طرف جانا چاہیں ان کے لئے ان ڈور گیمز بھی ہیں مگر انہیں ہراسمنٹ اور اپنے دفاع کیلئے ان گیمز میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ۔ اس چمپئن شپ میں سات کالجز نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن بہاؤ الدین زکریا نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن گورنمٹ گرلزکالج قادر پور ر اں اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج چونگی نمبر 14نے حاصل کی