تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ گرانے کی منظوری کیوں دی؟

صدر-ٹرمپ-نے-وائٹ-ہاؤس-کا-ایک-حصہ-گرانے-کی-منظوری-کیوں-دی؟

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ گرا دیا۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹا کر شایان شان بال روم (ballroom) بنایا جائے گا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈنر دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے دیے گئے ایک بیان میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی عمارت انہیں بہت پسند ہے اور اس تعمیر کے لیے وائٹ ہاؤس کا مرکزی حصہ توڑا نہیں جائے گا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جس بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ توڑ پھوڑ سے وائٹ ہاؤس کی مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں