شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

شائع شدہ تاریخ 25 مارچ, 2026
شہباز-شریف-اور-سعودی-ولی-عہد-کا-رابطہ،-تعاون-جاری-رکھنے-پر-اتفاق

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی سلامتی اور خودمختاری پر حملوں کی مذمت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اور مضبوطی سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔