تازہ ترین

سالوں کا بگاڑ چھو منتر سے صاف نہیں ہو گا، تھوڑا وقت لگے گا: مولانا طارق جمیل

سالوں-کا-بگاڑ-چھو-منتر-سے-صاف-نہیں-ہو-گا،-تھوڑا-وقت-لگے-گا:-مولانا-طارق-جمیل

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سالوں کا بگاڑ چھو منتر سے صاف نہیں ہو گا، تھوڑا وقت لگے گا حالات ٹھیک ہو جائیں گے، سالوں کا بگاڑ ہے، اب کچھ امید لگی ہے، عمران خان عظیم لیڈر ہیں، انہیں تھوڑا وقت دیں، سب ان کے لیے دعا کریں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اس لیے ٹیکس نہیں دیا جاتا کیونکہ حکومت کے کارندے کھا جاتے ہیں، حالات بہت بگڑ چکے ہیں لیکن اب امید ہے حالات بہتر ہوں گے ہمیں وزیراعظم عمران خان کو تھوڑا وقت دینا چاہیے۔مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔     خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل اس سے قبل بھی کئی بار عمران خان کی تعریف کر چکے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔کیونکہ عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ایک طالب علم نے مولانا طارق جمیل سے عمران خان کو سپورٹ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا بنانے کا خواب دیکھا۔ اس سے پہلے کبھی کسی نے ایسا خواب نہیں دیکھا اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے میرا دل جیتا۔اس قبل مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر پر بھی خوشی کا ظہار کیا تھا۔اس حوالے سے مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی جس میں وہ عمران خان کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کر رہے تھے۔مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ عمران خان کیلئے دعا کرو اس نے ہمارا سر فخرسے بلند کیا، اللہ نے ہمیں بہترین لیڈر دیا ہے، اتنا درویش سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا لیڈر میں نے نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان سے بہت قرب ہے۔مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے متعلق یہ بیان کینیڈا میں دیا تھا۔ مولانا طارق جمیل لوگوں کو ٹیکس دینے کی بھی ہدایت بھی کی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں