رک صدر کا دو ٹوک مؤقف — پریس کانفرنس میں جرمن چانسلر کو اسرائیل کی حمایت پر تنقید
شائع شدہ تاریخ 31 اکتوبر, 2025
ترک صدر طیب اردوان نے مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جرمن چانسلرفریڈرک مرز پر تنقید کی اور کہا کہ کیا جرمنی کو نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے غزہ پر کل پھر بم برسائے، غزہ میں نسل کشی نہیں نظر آتی؟
دوسری جانب صحافی کے سوال پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ حماس یرغمالی رہا کردیتی تو غیر ضروری اموات سے بچا جاسکتا۔