دولت اور شہرت کا بادشاہ — رونالڈو دنیا کے سب سے امیر فٹبالر بن گئے
شائع شدہ تاریخ 09 اکتوبر, 2025
رپورٹس کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے پہلی بار 40 سالہ پرتگالی اور سعودی کلب النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ لگایا ہے، جسے جان کر ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو کی مجموعی دولت 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز ہے، جس میں ان کی کیریئر کی آمدنی، سرمایہ کاری اور اشتہاراتی معاہدے شامل ہیں۔
بلومبرگ نے انکشاف کیا کہ رونالڈو نے 2002ء اور 2023ء کے دوران 55 کروڑ ڈالرز تنخواہ کی مد میں کمائے، اس میں ڈیلز اور اسپانسر شپ کے ذریعے حاصل ہونے والی ان کی آمدنی بھی شامل ہے، جس میں نائکی (Nike) کے ساتھ ایک دہائی کا معاہدہ بھی شامل ہے جس کی مالیت سالانہ تقریباً 1.8 کروڑ ڈالرز ہے۔
فاطمہ ثنا نے آسٹریلیا سے شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟
جب رونالڈو نے 2022ء میں سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر جوائن کی تو وہ مبینہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے فٹبالر بن گئے، جن کی سالانہ تنخواہ 23 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز ہے۔
ان کا ابتدائی معاہدہ جون 2025ء میں ختم ہونا تھا تاہم انہوں نے2 سال کا نیا معاہدہ سائن کر لیا جس کی مالیت مبینہ طور پر 40 کروڑ ڈالرز سے زائد ہے اور اب وہ اپنی 42 ویں سالگرہ کے بعد بھی کلب کے ساتھ رہیں گے۔