دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا اور یہ کس ملک میں بنایاگیا؟ بڑا دعویٰ
شائع شدہ تاریخ 22 جون, 2020
ہنوئی: ویت نام کے دارالحکومت میں ایک ڈویلپر نے دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل تعمیر کر لیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویت نام کے ایک ڈویلپر نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے سونے کا پچیس منزل ہوٹل تعمیر کیا ہے جو اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا ہوٹل ہے، ہنوئی میں تعمیر شدہ اس پر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا استعمال ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل ہے، جہاں ایک رات کا قیام 250 امریکی ڈالر ہے، پہلے سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی پہنچ گیا ہے، ویت نام میں تعمیر کردہ یہ ہوٹل 5 ہزار رقبے پر قائم ہے، جس کی تزئین و آرائش، کھڑکیاں، دروازے اور عمارت کے بیرونی حصوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے، یہ ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا گولڈ پلیٹیڈ ہوٹل ہے۔