خیرپور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

شائع شدہ تاریخ 11 اپریل, 2026
خیرپور-میں-پرانی-دشمنی-پر-فائرنگ،-4-افراد-جان-کی-بازی-ہار-گئے

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیر پور کے قریب رانی پور میں پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔