بھارت کورونا کے دوران ملک میں آزادی اظہار کو دبانے کا مجرم قرار
شائع شدہ تاریخ 04 جون, 2020
اقوام متحدہ نے بھارت کو کورونا بحران کے دوران اپنے ملک میں آزادی اظہار کو دبانے کا مجرم قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے چین، بھارت، بنگلادیش اور دیگر ایشیائی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا بحران کا بہانہ بنا کر آزادی اظہار کو دبانے اور سنسرشپ کی گرفت مضبوط تر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بھارت کو کورونا بحران کے دوران اپنے ملک میں آزادی اظہار کو دبانے کا مجرم قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں ملک کی سب سے بڑی اقلیتی مسلمانوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دے کر ان کی املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔