انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ
شائع شدہ تاریخ 18 دسمبر, 2025
نگلینڈ میں ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے، ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث غیر ہنگامی سروسز متاثر ہوئی ہیں جب کہ کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے فلو کی شدید لہر کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مریضوں کو بھی مشکلات کا سامناہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب تقریباً 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو مریضوں کو بے یارو مددگار نہ چھوڑنے کی وارننگ دے دی۔