تازہ ترین

امریکا کو خدشہ ہے کہ پاکستان اسرائیل پر حملہ کر دے گا

امریکا-کو-خدشہ-ہے-کہ-پاکستان-اسرائیل-پر-حملہ-کر-دے-گا

لاہور: لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفٰی نے کہا ہے کہ پاکستان کا شاہین تھری 12منٹ سے بھی کم وقت میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہین تھری آواز کی رفتار سے 18گنا تیز ہے 27 اور 28کی رات کو پاکستان نے تو بات ہی نہیں کی انڈین ٹی وی نے بات اٹھائی کہ پاکستان نے شاہین تھری میزائل موو کر دیئے تھے، جس کے بعد آپ دیکھیں 28کی صبح اچانک دنیا حرکت میں آگئی اور ایک چیز جو ہم نے نوٹس نہیں کی کہ اسی صبح امریکا سے اسرائیل کو ایئر تھری تھرڈ میزائل شفٹ ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ان میزائلوں کی ضرورت کیوں پڑی اس لئے پڑی کہ یہ جو میزائل ہے پاکستان کا ایک طرف تل ابیب کو دوسری طرف آئرلینڈکو ہٹ کر سکتا ہے اس لیول پر جب بات چیت ہوتی ہے تو دنیا یہ نہیں دیکھتی کہ انٹینشن کیا ہے کیونکہ انٹینشن سے تو کبھی بھی تبدیلی ہو سکتی ہے پاکستان کسی بھی وقت یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ اس نے کس کو ہٹ اور کس کو ہٹ نہیں کرنا ہے وہ تو رینج دیکھتے ہیں اور رینج اس کا پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل میں اس رات کو اور اس دن خوف و ہراس تھا او راس کا جو اسپانسر ہے امریکا اس کو بھی ڈر تھا کہ اگر پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا تو پاکستان کہاں تک جا سکتا ہے اصل میں جو اسٹرٹیجک سوچ ہوتی ہے اس کے بہت سارے لیول ہیں مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان کی منصوبہ بندی کیا ہے لیکن کیونکہ پاکستان کے پاس یہ دستیاب ہیں اور پاکستان کا جو بھی دشمن ہوگا جو بھی پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرے گا تو پاکستان کو پھر اختیار ہو گا کہ وہ دشمن کے خلاف کارروائی کرے اور اسرائیل کے بارے میں اگر یاد ہو جب یہ ہوا پلوامہ کے بعد کا مسئلہ تو ہمارے سرکاری ذرائع نے بڑے دنوں بعد یہ بات کی کہ یہ منصوبہ بنا تھا کابل میں جس میں ”را“ اور ”اسرائیل“ شامل تھے اور ایک بڑی طاقت بھی شامل تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں