امریکا کا بڑا عسکری فیصلہ — سعودی عرب کو 48 جدید ایف–35 طیارے دینے پر غور
شائع شدہ تاریخ 05 نومبر, 2025
خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے ایف 35 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کی لڑاکا طیاروں کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ اربوں ڈالر مالیت کے معاہدے پر ٹرمپ کابینہ اورکانگریس سے حتمی منظوری لینا باقی ہے البتہ معاملے پر پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سال کے شروع میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست درخواست کی تھی اور یہ طیارے لاک ہیڈ مارٹن کی مصنوعات ہیں۔
پینٹاگون ابھی اس ممکنہ فروخت پر غور کر رہا ہے اور ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔