اسرائیل اور حماس کا ہاتھ ملانا، مشرقِ وسطیٰ میں نئی امید کی کرن
شائع شدہ تاریخ 09 اکتوبر, 2025
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسرائیلی افواج طے شدہ حد تک غزہ سے انخلا کریں گی۔
اسرائیل اور حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری کے بعد تمام یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائیگا۔
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اپنے فوجی متفقہ حد تک واپس بلائے گا، یہ دیرپا اور پائیدار امن کی طرف پہلا قدم ہے۔
تمام فریقوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، آج کا دن اسرائیل، عرب و مسلم دنیا، ہمسایہ ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مصری صدر جنرل سیسی نے صدر ٹرمپ کو مصر آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس اسرائیل معاہدہ پر دستخط کے موقع پر خود موجود رہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مصر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔