آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی ہاجز پھنس گئے
شائع شدہ تاریخ 01 اپریل, 2026
بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی کے 18 بھارتی پرچم والے جہاز آبنائے ہرمز میں محصور ہیں۔
بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کردیا کہ صرف برادر ممالک کے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارتی وزارت جہاز رانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے مزید دو بھارتی ایل پی جی ٹینکرز گزر گئے۔ ایک جہاز ممبئی اور دوسرا نیو منگلور بندرگاہ پر لنگراندار ہوگا۔