گجرات: SDO واپڈا پر تشدد کے 3 ملزم گرفتار
شائع شدہ تاریخ 08 مئی, 2020
گجرات پولیس نے ایس ڈی او واپڈا پر تشدد کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایک مرکزی ملزم نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔ ایس ڈی او واپڈا ڈنگہ محمد رفیق پر تشدد کرنے والے میاں زاہد محمود اور اس کے گن مینوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا ہے۔ تینوں گن مینوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم میاں زاہد نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔ گزشتہ رات کو زیرِ تعمیر عمارت کی ٹیسٹ رپورٹ منسوخ کرنے پر ایس ڈی او محمد رفیق کو ان ملزمان نے 2 دفعہ مختلف جگہوں پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا