کینیڈا کی مستقل رہائش حاصل کرنا آسان ہوگیا، پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

شائع شدہ تاریخ 11 ستمبر, 2026
کینیڈا-کی-مستقل-رہائش-حاصل-کرنا-آسان-ہوگیا،-پاکستانیوں-کے-لیے-بڑا-اعلان

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے بین الاقوامی میڈیکل ڈاکٹروں کے لیے مستقل رہائش کے حصول کو آسان بنانے کے لیے سال 2026 میں نئے اور اہم امیگریشن اقدامات متعارف کرا دیے ہیں، جس سے پاکستانی ڈاکٹر بھی اپنی اہلیت اور تجربے کے مطابق فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

کینیڈا کے امیگریشن نظام کے تحت پاکستانی ڈاکٹر ایکسپریس انٹری، پروونشل نومینی پروگرام اور بعض علاقائی امیگریشن پروگرامز کے ذریعے مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تاہم مستقل رہائش یا ورک پرمٹ ملنے سے ڈاکٹر کو کینیڈا میں خودکار طور پر میڈیکل پریکٹس کی اجازت نہیں ملتی۔

ڈاکٹر کے لیے اپنی غیر ملکی میڈیکل ڈگری اور اسناد کا اسیسمنٹ اور متعلقہ صوبے یا علاقے کی میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے۔

سال 2026 میں ایکسپریس انٹری کے تحت میڈیکل ڈاکٹروں کے لیے نئی کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت کامیاب امیدواروں کو PR کی دعوت دی جائے گی۔

اس کے لیے امیدوار کا ایکسپریس انٹری کے زیرِ انتظام تین پروگرامز میں سے کسی ایک کا اہل ہونا اور گزشتہ تین برس کے دوران کینیڈا میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کم از کم ایک سال کا فل ٹائم تجربہ رکھنا ضروری ہے۔

کینیڈا نے پروونشل نومینی پروگرام کے تحت میڈیکل ڈاکٹروں کی نامزدگی کے لیے 5 ہزار تک وفاقی امیگریشن جگہیں بھی مختص کی ہیں۔