کورونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، اختر ملک
شائع شدہ تاریخ 13 اپریل, 2020
صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی لازوال اور سمندر سے بھی گہری ہے ملتا ن: کور ونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وزارت صحت اسلام آباد سے ادویات کا تحفہ لے کر آئے ہوئے ڈاکٹر عبیداللہ و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے مس ڈومئی ، ڈاکٹر عبیداللہ اور وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملتان میں کور ونا کے مریضوں کے لئے گولیوں کا تحفہ بھیجا جو کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کریں گے ۔