کندھ کوٹ میں مسافر کوچ الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شائع شدہ تاریخ 07 ستمبر, 2026
کندھ-کوٹ-میں-مسافر-کوچ-الٹ-گئی،-6-افراد-جاں-بحق،-متعدد-زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کندھ کوٹ کے سوکر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید زخمیوں کو سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔