سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، 2 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا
شائع شدہ تاریخ 07 ستمبر, 2026
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔