ن لیگ کو آزاد کشمیر کی صورتحال بہتر بنانے کا مینڈیٹ ملا: رانا ثنا اللہ
شائع شدہ تاریخ 17 اگست, 2026
وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی، 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے، مخصوص نشستوں پرانتخابات کے بعد ن لیگ کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کہا کہ ایل اے 14 سے منتخب ساجد اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساجد اقبال نےآزاد کشمیر کی بہتری کےلیے ہمارے ساتھ چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی صورتحال کو درست کرنے کیلئے ن لیگ کو مینڈیٹ ملا ہے، جو وعدے کیے ان کو پوراکیا جائے گا اور اسمبلی مکمل اختیارات کے ساتھ کام کریگی۔
راناثنااللہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں دھرنا دینے والے شہری ہمارے بھائی ہیں، دھرنےمیں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصرکےساتھ ہوں گے، کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی ہیں۔