کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ، شاہراہ قائدین پر اجازت نہ مل سکی
شائع شدہ تاریخ 07 ستمبر, 2026
اتوار کے روز ضلع شرقی کی انتظامیہ نے شاہراہ قائدین اور مزارقائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مزار قائد کے اطراف کسی قسم کے جلسے، جلوس یا ریلی کی اجازت نہیں، اجازت نہ ملنے کے باوجود اجتماع کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ مزار قائد کے تقدس کے قانون کے تحت مزار کے احاطے میں جلسہ، مظاہرہ، جلوس ممنوع ہے۔
اس حوالے سے کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی قیادت کو شاہراہ قائدین جانے کیلئے روٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ اور کوریڈور تھری ٹریفک کے لیے بند ہے، ایم اے جناح روڈ کے دونوں سڑکیں بھی ، گرومندر سے نمائش چورنگی جانے والی سڑک ، سیون ڈے ہاسپٹل سے نمائش چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ حلیم عادل شیخ کے ہمراہ کراچی پہنچے۔