کراچی میں افسوسناک واقعہ، ماں سمیت 3 بچوں کو قتل کردیا گیا
شائع شدہ تاریخ 15 ستمبر, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچوں میں 5 سالہ حسنین اور 6 سال کی کشمیرہ شامل ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ 18 ماہ کی بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق خاتون کے شوہر سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس کا کہنا ہے کہ اپنے سیٹھ کو چھوڑنے گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو کوئی دروازہ نہیں کھول رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بتایا کہ بیوی کو کافی آوازیں دیں لیکن کوئی جواب نہ ملا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔