ہرنائی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کا دھماکا، 4 کان کن جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 14 ستمبر, 2026
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی ایک کان کے اندر زہریلی گیس بھر جانے کے باعث خوفناک دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں چار کان کن جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے طویل جدوجہد کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے کان کے اندر پھنسے پانچ مزدوروں کو زندہ بحفاظت باہر نکال لیا۔
دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے چاروں کان کنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچوں مزدوروں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔