چاروں صوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کرنے کافیصلہ
شائع شدہ تاریخ 16 اپریل, 2020
وزارت ریلوے کی جانب سے چاروں صوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت ریلوے نے لاک ڈاؤن کے خاتمے یا نرمی کی صورت میں ٹرین آپریشن کی جزوی بحالی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت چاروں صوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کرنے کافیصلہ کیا گیا جب کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ خصوصی ٹرین آپریشن کے دوران حفاظتی ہدایات پر عمل لازم ہوگا جب کہ ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔