پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 21 اگست, 2026
اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 27 پیسے مہنگا کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح، ڈیزل 1 روپے 64 پیسے مہنگا کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کی بڑی کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔