پسند کی شادی کا المناک انجام، شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا
شائع شدہ تاریخ 20 اگست, 2026
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے محض 7 ماہ بعد ہی اپنی حاملہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ چک سمند سنگھ میں پیش آیا، جہاں ملزم اسماعیل نے اپنی ہی بیوی کو گلے میں پھندا لگا کر بے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ حاملہ تھی اور دونوں نے 7 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔